پی ایم انڈیا

نئی دلّی، 16 جنوری / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وارانسی میں دین دیال اپادھیائے کے مجسمے کی نقاب کشائی کی اور دین دیال اپادھیائے میموریل کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے تیسری کارپوریٹ ٹرین مہا کال ایکسپریس کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جو کہ تین جیوتر لنگ تیرتھ مقامات وارانسی، اجین اور اونکار ایشور کو جوڑتی ہے۔ انہوں نے 430 بستروں والے ایک سپر اسپیشلٹی سرکاری اسپتال سمیت 36 ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور 14 ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔
وارانسی میں پنڈت دین دیال اپادھیائے میموریل سینٹر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ آج یہ خطہ اپنے نام ’پڑاؤ‘ کے مطابق پنڈت دین دیال اپادھیائے میموریل کو مربوط کرتا ہے۔ یہ ایک ایسے مرحلے پر فروغ پائے گا جہاں خدمت، قربانی، نا انصافی اور مفاد عامہ سب ایک ساتھ یکجا ہوں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اب یہ یاد گاری مقام ا ور باغ، جہاں یہ عظیم مجسمہ نصب کیا گیا ہے، پنڈت دین دیال اپادھیائے جی کے افکار اور خیالات کے تقلید کرنے کے لئے مسلسل ترغیب دیتا رہے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دین دیال اپادھیائے جی نے ہمیں انتودیہ کا راستہ دکھایا تھا، جو کہ معاشرے کے آخری فرد تک کی ترقی کا ضامن ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس نظرئیے سے ترغیب پا کر، اکیسویں صدی کا بھارت انتودیہ کے لئے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مقدس موقع پر تقریباً 1250 کروڑ روپئے کی مالیت کے پروجیکٹ جو کہ لانچ کئے گئے ہیں، ان سے وارانسی سمیت تمام پوروانچل کو فائدہ پہنچے گا۔یہ تمام پروجیکٹ گزشتہ پانچ برسوں سے کاشی سمیت تمام پورانچل کی تجدید نو کا حصہ رہے ہیں۔ ان برسوں کے دوران وارانسی ضلع کی ترقی کے لئے تقریباً 25 ہزار کروڑ روپئے کی مالیت کے ترقیاتی کام مکمل کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے سڑکوں، شاہراہوں، آبی گزر گاہوں، ریلویز، خصوصاً متعلقہ انفراسٹرکچر کو اعلیٰ ترین ترجیح دی ہے۔ ان ترقیاتی کاموں کی بدولت قوم نہ صرف پیش رفت کر رہی ہے، بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں خاص طور پر سیاحت پر مبنی روزگار، جس کی کاشی اور گرد و نواح کے علاقوں میں زبردست صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند روز قبل سری لنکا کے صدر، جنہوں نے یہاں کا دورہ کیا تھا، یہاں کے مذہبی ماحول سے سحر زدہ ہو گئے تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس مقدس موقع پر بابا وشو ناتھ کے شہر کو اونکاریشور اور مہا کالیشور سے جوڑنے والی، مہا کال ایکسپریس کو بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ سپر اسپیشلٹی اسپتال، جس کا 2016 کے دوسرے نصف میں بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں سنگ بنیاد رکھا گیا تھا، اب افتتاح کیا جا رہا ہے۔ محض 21 مہینوں میں 430 بستر والا یہ اسپتال کاشی اور پوروانچل کے لوگوں کی خدمت کے لئے تیار ہے۔ دین دیال جی کے افکار و خیالات کے مطابق خود انحصاری اور اپنی مدد آپ کا فارمولہ تمام اسکیموں پر لاگو ہونا چاہئیے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ نظریہ حکومت کے منصوبوں اور حکومت کے کلچر پر لاگو کرنے کے لئے لگا تار کوششیں کی جا رہی ہیں۔
وزیر اعظم نے اس امر پر زور دیا کہ حکومت معاشرے کے آخری فرد تک پہنچنے اور ترقیاتی فوائد ان تک پہنچانے کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اب صورت حال بدل رہی ہے اور معاشرے کے آخری فرد تک کو اعلیٰ ترین ترجیح دی جا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔
U.784ٰ
م۔ ر۔ر۔ .
Inaugurated an iconic statue of Pandit Deen Dayal Upadhyaya Ji in Kashi. pic.twitter.com/9ofEvtqJhs
— Narendra Modi (@narendramodi) February 16, 2020
दीनदयाल उपाध्याय जी ने हमें अंत्योदय का मार्ग दिखाया था। यानि जो समाज की आखिरी पंक्ति में हैं, उनका उदय। 21वीं सदी का भारत इसी विचार से प्रेरणा लेते हुए अंत्योदय के लिए काम कर रहा है। जो विकास के आखिरी पायदान पर है, उसे विकास के पहले पायदान पर लाने के लिए काम हो रहा है। pic.twitter.com/kCZUnuPJcX
— Narendra Modi (@narendramodi) February 16, 2020
देशभर में आस्था और अध्यात्म से जुड़े तमाम बड़े केंद्रों को विकसित करने के साथ श्रद्धालुओं और पर्यटकों के लिए उन्हें सुविधाजनक भी बनाया जा रहा है। इसी कड़ी में आज बाबा विश्वनाथ की नगरी को ओंकारेश्वर और महाकालेश्वर से जोड़ने वाली काशी-महाकाल एक्सप्रेस को भी हरी झंडी दिखाई गई है। pic.twitter.com/4AoEXZsZKd
— Narendra Modi (@narendramodi) February 16, 2020
आज वाराणसी, पूर्वांचल का बहुत बड़ा मेडिकल हब बनकर उभर रहा है। यहां कैंसर जैसी गंभीर बीमारियों के आधुनिक इलाज के लिए कई अस्पताल तैयार हो चुके हैं। पहले जिन बीमारियों के इलाज के लिए दिल्ली और मुंबई जैसे बड़े शहरों में जाना पड़ता था, उनका इलाज यहीं पर मिल रहा है। pic.twitter.com/OfnfsZZPtV
— Narendra Modi (@narendramodi) February 16, 2020
दीनदयाल जी कहते थे- आत्मनिर्भरता और स्वयंसहायता सभी योजनाओं के केंद्र में होनी चाहिए। इन विचारों को सरकार की योजनाओं और कार्यसंस्कृति में निरंतर लाने का प्रयास किया जा रहा है। pic.twitter.com/Z4cAkDSyBX
— Narendra Modi (@narendramodi) February 16, 2020