Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے راجستھان کے جھنجھنو میں پیش آئے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راجستھان کے جھنجھنو میں پیش آئے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے حادثے میں ہلاک ہونے والے ہر شخص کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’ راجستھان کے جھنجھنو میں پیش آئے حادثے میں لوگوں کی ہلاکتوں سے مجھے گہرا دکھ پہنچا ہے۔ سوگوار خاندانوں کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

حادثے میں جان گنوانے والے ہر شخص کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔’’: وزیر اعظم نریندر مودی

 

 

***

ش ح۔ ک ا۔ ت ع

U.NO.7089