Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ری پبلک ٹی وی چوٹی میٹنگ سے خطاب کیا

وزیر اعظم نے  ری پبلک ٹی وی چوٹی میٹنگ سے خطاب کیا

وزیر اعظم نے  ری پبلک ٹی وی چوٹی میٹنگ سے خطاب کیا


 

نئی دہلی، 18 دسمبر  2018، 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممبئی میں ری پبلک ٹی وی چوٹی میٹنگ سے خطاب کیا۔

انہوں نے کل ممبئی میں اسپتال میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے ایک متحرک اور خوشحال قوم کے لیے مثبت خبروں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو متعدد شعبوں میں عظیم بلندیوں تک پہنچنا ہے۔ مثلا سائنس، اختراع اور کھیل کود وغیرہ۔ انہوں نے اسی سانس میں میڈیا کا بھی ذکر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ الفاظ ‘‘بڑھتا ہوا ہندوستان’’ 130 کروڑ ہندوستانیوں کے جذبے کی نمائندگی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند سال پہلے تک یہ تصور کرنا بھی مشکل تھا کہ ہندوستان پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے والا ہے۔  اور وہ کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے عمل کو اپنائے گا۔  انہوں نے اس کی دلیل میں مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ آج کس طرح وہ لوگ، جو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں، انہیں پکڑا جارہا ہے اور انہیں انصاف کے عمل سے گزارا جارہا ہے۔ انہوں نے مثالیں دیتے ہوئے صفائی ستھرائی سے لے کر ٹیکس کے معاملات تک کا حوالہ دیا، جس سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے چار برسوں میں کس قدر تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت پالیسی سے وابستہ حکمرانی اور قابل قدر شفاف پالیسیوں کے ذریعے آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی تیز رفتاری کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے ان ماہانہ پراگتی میٹنگوں کا ذکر کیا، جن کی وہ صدارت کرتے ہیں اور جن کا مقصد پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لینا ہوتا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ اس طریقے پر 12 لاکھ کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی رفتار تیز کی جاسکی ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اصولوں اور قوانین پر عمل ہونا چاہیے، اس سلسلے میں انہوں نے قرضوں کی واپسی کی عدم مقدوریت اور دیوالیہ پن کے قانون کا ذکر کیا۔

جناب نریندر مودی نے اشارہ دیا کہ جی ایس ٹی کا 28 فیصد کا سلیب جلد ہی چند منتخب اشیا تک محدود کردیا جائے گا، مثلا تعیش پسندی کا سامان۔ وزیراعظم نے کہا کہ کوشش یہ کی جائے گی کہ تمام اشیا کے 99 فیصدکو، جن میں عام آدمی کے استعمال کی تمام اشیا شامل ہیں، 18 فیصد یا اس سے بھی کم کے جی ایس ٹی کے زمرے میں رکھا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ ج ۔ ت ع۔

U-6328