Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ’’ زراعت ۔ 2022 : کسانوں کی آمدنی دو گنا ‘‘ قومی کانفرنس میں شرکت کی

وزیر اعظم نے ’’ زراعت ۔ 2022 : کسانوں کی آمدنی دو گنا ‘‘ قومی کانفرنس میں شرکت کی

وزیر اعظم نے ’’ زراعت ۔ 2022 : کسانوں کی آمدنی دو گنا ‘‘ قومی کانفرنس میں شرکت کی

وزیر اعظم نے ’’ زراعت ۔ 2022 : کسانوں کی آمدنی دو گنا ‘‘ قومی کانفرنس میں شرکت کی


نئی دلّی ، 21 فروری ؍ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے این اے ایس سی کمپلیکس ، پوسا ، نئی دلّی میں ’’ زراعت ۔ 2022 : کسانوں کی آمدنی دو گنا ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ قومی کانفرنس میں شرکت کی ۔
(1)پالیسی اور حکمرانی اصلاحات ، (2) زرعی تجارتی پالیسی اور برآمدات کا فروغ : مارکیٹ ڈھانچہ اور مارکیٹنگ صلاحیت ، (3) ویلیو چین اور چین مینجمنٹ ، ( 4) زراعت میں سائنس و تکنالوجی اور اسٹارٹ اپ ، ( پائیدار اور مساویانہ فروغ اور خدمات کی با صلاحیت ڈیلیوری ، ( 6) کیپٹل انویسٹمنٹ اور کسانوں کے لئے ادارہ جاتی قرضے ، ( 7 ) ، ڈیری ، مرغ پروری اورماہی پروری کے فروغ کے انجن کے طورپر لائیو اسٹاک پرموشن کے موضوعات پر مشتمل سات پریزنٹیشن اس کانفرنس میں پیش کئے گئے ۔
وزیراعظم نے ان پریزنٹیشن کی ستائش کی ۔ انہوں نے بھارت کے کسانوں خصوصاً دال کی کاشت کرنے والے کسانوں کی ستائش کی ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے لئے متعدد اقدامات پر عمل پیرا ہے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے چار اقدامات کا ذکر کیا جن میں لاگت میں تخفیف ، پیداوار کنندگان کو معقول قیمتوں کی یقین دہانی ، تضیع میں کمی اور آمدنی کے متبادل ذرائع شامل ہیں ۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ صد فیصد نیم آمیز یوریا کے باعث پیداوار میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک مطالعہ اس بات کا مظہر ہے کہ سوائل ہیلتھ کارڈ کی بدولت کیمیاوی کھادوں کے استعمال میں کمی واقع ہو رہی ہے اور پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے ۔
جناب نریندر مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت 99 نا مکمل آبپاشی پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کا کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے 50 پروجیکٹ رواں سال مکمل ہونے کی توقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد کسانوں کی اخراجاتی لاگت میں کمی آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ اب تک 20 لاکھ ہیکٹیئر زرعی آراضی پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کے تحت مائیکرو آبپاشی میں لائی گئی ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان سال بجٹ میں اعلان کردہ ’ آپریشن گرینس ‘ کسانوں کے لئے ٹماٹر ، آلو اور پیاز کی کاشت میں مفید ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ 22 ہزار گرامین ہاٹ معقول ڈھانچے کے ساتھ اپ گریڈ کئے جائیں گے اور انہیں ای ۔ نام پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط کیا جائے گا ۔ کسانوں کو اپنی آراضی سے مارکیٹ تک 5 سے 15 کلو میٹر تک رابطے کی سہولت حاصل ہو گی ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کسانوں کے لئے زرعی قرضو ں کے لئے منظور شدہ رقم میں اضافہ ان کے لئے قرضہ جات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ زرعی فضلے کو آمدنی میں تبدیل کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

 

u.991