Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے سارک ممالک سے کورونا وائرس سے مقابلہ کے لئے ٹھوس حکمت عملی وضع کرنے کی اپیل کی


نئی دہلی ، 13 مارچ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سارک کے رکن ممالک سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ٹھوس حکمت عملی وضع کرنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے مزید مشورہ دیا کہ ان حکمت عملیوں پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے اور ساتھ مل کر سارک ممالک صحت مند دنیا بنانے میں تعاون کرسکتے ہیں، اور دنیا کے سامنے ایک مثال قائم کرسکتے ہیں۔

اپنی ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ جنوبی ایشیا جو عالمی آبادی کے بڑے حصے کا گھر ہے، وہاں اس کے عوام کی صحت کو یقینی بنانے کے لئے کوئی طریقہ نہیں چھوڑا جانا چاہئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کووڈ-19 یعنی نوول کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے مختلف سطحوں پر ٹھوس کوششیں کررہی ہے۔

 

 

 

 

****

 ( م ن ۔ ش س۔ م ر)

U- 1204