Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے سشستر سیما بل کے اہلکاروں کو یوم تاسیس کی مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سشستر سیما بل کے تمام اہلکاروں کو ان کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایس ایس بی کا غیر متزلزل عزم خدمت کی اعلیٰ ترین روایات  کی عکاسی کرتا  ہے اور فرض کے تئیں ان کا احساس ملک کی سلامتی کے ایک مضبوط ستون کے طو رپر برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشوار گزار علاقوں کی چنوتی سے لے کر مشکل آپریشنل حالات تک ، ایس ایس بی ہمیشہ چوکنا ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛

’’ سشستر سیما بل کے یوم تاسیس پر، میں اس فورس سے وابستہ تمام اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ایس ایس بی کا غیر متزلزل عزم خدمت کی اعلیٰ روایات کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا احساسِ فرض ہماری قوم کی حفاظت کا ایک مضبوط ستون ہے۔ چنوتی بھرے خطوں سے لے کر مشکل آپریشنل حالات تک، ایس ایس بی ہمیشہ چوکنا ہے۔ ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔

@SSB_INDIA ‘‘

******

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3621