Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے سنسکرت  کا ایک سبھاشتم شیئر کیا جس میں ہمت اور استقامت کی اہمیت کو اجاگر کیاگیا ہے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ حالات جب ناموافق ہو جائیں تب بھی انسان کو کبھی حوصلہ نہیں ہارنا چاہیے، کیونکہ صبر اور استقامت کے توسط سے انسان دوبارہ اپنی کھوئی ہوئی کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ایک ماہر ملاح کا سمندر کے بیچ جہاز ٹوٹ جانے کے باوجود حوصلہ پست نہیں ہوتا بلکہ وہ تیر کر اپنی بقا کے لیے کوشش جاری رکھتا ہے، اسی طرح عزمِ مصمم اور ثابت قدم محنت کش انسان کو مشکلات سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے۔

وزیر اعظم نے سنسکرت کا ایک سبھاشتم  شیئرکیا-

त्याज्यं न धैर्यं विधुरेऽपि दैवे धैर्यात्कदाचित्स्थितिमाप्नुयात्सः।

याते समुद्रेऽपि च पोतभङ्गे सांयात्रिको वाञ्छति कर्म एव।।

یہ سبھاشتم اس بات کا پیغام دیتا ہے کہ جب حالات سازگار نہ ہوں تب بھی انسان کو صبر و حوصلہ نہیں کھونا چاہیے، کیونکہ صبر اور ثابت قدمی کے ذریعے انسان دوبارہ اپنی کھوئی ہوئی خوش حالی اور سازگار حالات حاصل کر سکتا ہے۔ جس طرح ایک ماہر ملاح سمندر کے بیچ اپنا جہاز ٹوٹ جانے کے باوجود ہمت نہیں ہارتا بلکہ اپنی تمام تر توجہ اپنے عمل پر مرکوز رکھتا ہے، یعنی زندہ رہنے اور تیر کر کنارے تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہے، اسی طرح انسان کو بھی مشکل وقت میں عزم و حوصلے کے ساتھ اپنی کوشش جاری رکھنی چاہیے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛

त्याज्यं न धैर्यं विधुरेऽपि दैवे धैर्यात्कदाचित्स्थितिमाप्नुयात्सः।

याते समुद्रेऽपि च पोतभङ्गे सांयात्रिको वाञ्छति कर्म एव ।।

******

ش ح۔ ع ح –ت ع

U.No. 1168