Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے سنسکرت کا ایک سبھاشِتم مشترک کیا، جس میں ان آٹھ لازمی خوبیوں کو اجاگر کیا گیا ہے جو انسان کی زندگی کو سنوارتی اور اس کے کردار کو مضبوط بناتی ہیں


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سنسکرت  کاایک سبھاشِتم مشترک کیا جس میں ان آٹھ  لازمی خوبیوں کو اجاگر کیا گیا ہے جو انسان کی زندگی کی سنوارتی  اور اس کے کردار کو مضبوط بناتی ہیں۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛

’’अष्टौ गुणाः पुरुषं दीपयन्ति प्रज्ञा सुशीलत्वदमौ श्रुतं च।

पराक्रमश्च बहुभाषिता च दानं यथाशक्ति कृतज्ञता च।।‘‘

یہ آٹھ خوبیاں، انسان کی زندگی کوسنوارتی  ہیں۔ دانائی اسے درست راستہ دکھاتی ہے۔ اچھا کردار ،اس کی شخصیت کو پاکیزہ  بناتی ہے، جبکہ ضبطِ نفس اسے نظم و ضبط کا پابند بناتا ہے۔ علم، اسے سمجھ بوجھ عطا کرتا ہے، ہمت اسے مشکل حالات میں ثابت قدم رہنے میں مدد دیتی ہے اور خوش گفتاری اسے معاشرے میں عزت دلاتی ہے۔ اپنی استطاعت کے مطابق دوسروں کو دینا اور احسان کا شکر ادا کرنا انسان کی شخصیت کو مکمل بناتا ہے۔

********

ش ح۔ع ح  ۔رض

U-1781