پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 30 جنوری / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سورت میں جدید سہولتوں سے آراستہ سُپر اسپیشلٹی رسیلا بین سیونتی لال شاہ وینس اسپتال کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ یہ اسپتال آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت بھی لوگوں کی خدمات انجام دے گا ۔
ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اُن کی حکومت ایک صحت مند بھارت کے لئے کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے حکومت کے ذریعے کئے جانے والے غریب موافق اقدامات کا ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پردھان منتری سُرکشت مارتِتو ابھیان اور مشن اندر دھنش نے شرح اموات کو کم کرنے میں ایک اہم رول ادا کیا ہے ۔
لال قلعہ سے وزیر اعظم کے سووچھتا ابھیان کے اعلان کا مذاق اڑانے والوں کو مناسب جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر صفائی ستھرائی مہم چلانے کی وجہ سے آج 97 فی صد آبادی کے پاس صاف ستھرے بیت الخلاء ہیں ۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر احتیاطی حفظانِ صحت کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ دنیا نے صحت کے لئے یوگا کے رول کو تسلیم کر لیا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آیوشمان بھارت اسکیم سے مکمل طور پر ایک نیا ماحولیاتی نظام پیدا ہو گا ، جس سے صحت مند بھارت کی تخلیق میں مدد ملے گی ۔ اس اسکیم سے دو – تین شہروں میں سطح کے اعتبار سے نئے اسپتالوں کے قیام کو فروغ ملے گا ، جس سے حفظانِ صحت کے شعبے میں ملازمت کے مواقع بھی بڑھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں جینرک دوائیں اب لوگوں کے لئے دستیاب ہیں ، جس سے نہ صرف یہ کہ حفظانِ صحت کے اخراجات میں کمی آئے گی ، بلکہ اس سے بہت ساری قیمتی زندگیوں کو بچایا بھی جا سکے گا ۔
وزیر اعظم نے معاشی طور پر کمزور طبقے کے لئے 10 فی صد ریزرویشن کوٹہ کے سب سے پہلے نفاذ کے لئے گجرات کو مبارکباد بھی دی ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( م ن ۔ ن ا ۔ ع ا ) ( 30 – 01 – 2019 )
U. No. 596