Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے شری پیجاورا ادھوکشجا مٹھ، اُڈوپی، کرناٹک کے شری شری وشو پرسنّا تیرتھ سوامی جی  سے ملاقات کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شری پیجاورا ادھوکشجا مٹھ، اُڈوپی، کرناٹک کے شری شری وشوپرسنّا تیرتھ سوامی جی  اور دیگر معززین سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے پدم وبھوشن یتی کُل چکرورتی شری وشویش تیرتھ سوامی جی کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے لوگو کی رونمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ عقیدت، حصول علم اور خدمت کے جذبے سے سرشار ان کی زندگی لاتعداد لوگوں کو ترغیب فراہم کر رہی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ان کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں جو مختلف پہل قدمیاں انجام دی جا رہی ہیں، وہ ان کے اعلیٰ نظریات کو آگے لے کر جائیں گی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا:

’’شری پیجاورا ادھوکشجا مٹھ، اُڈوپی کے شری شری وشوپرسنّا تیرتھ سوامی جی کے ساتھ دیگر معززین سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر پدم وبھوشن یتی کُل چکرورتی شری وشویش تیرتھ سوامی جی کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے لوگو کی رونمائی کی۔ عقیدت، حصول علم اور خدمت کے جذبے سے سرشار ان کی زندگی لاتعداد لوگوں کو ترغیب فراہم کر رہی ہے۔ ان کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں انجام دی جا رہیں مختلف پہل قدمیاں ان کے اعلیٰ نظریات کو مزید آگے لے کر جائیں گی۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3938