Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے شوریہ ویر ٹیم کے ممبران سے ملاقات کی

وزیر اعظم نے شوریہ ویر ٹیم کے ممبران سے ملاقات کی

وزیر اعظم نے شوریہ ویر ٹیم کے ممبران سے ملاقات کی


نئی دلّی ،29 جون؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے دس قبائلی طلباء کے ایک گروپ سے ملاقات کی ۔ یہ طلباء حکومت مہاراشٹر کے آدی واسی وکاس وبھاگ کی پہل ’’ مشن شوریہ‘‘ کی ٹیم کا ایک حصہ ہیں ۔ اس گروپ کے پانچ طلباء نے مئی ، 2018 میں کامیابی کے ساتھ ماؤنٹ ایورسٹ کی کوہ پیمائی کی ۔
طلباء نے وزیراعظم کوماؤنٹ ایورسٹ کی تربیت کے دوران ہوئے تجربات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم نے کھیلوں کو اپنانے اور اسے باقاعدہ جاری رکھنے کی تلقین کی ۔ انہوں نے اس گروپ کے تمام ممبران کو مبارک باد پیش کی ۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس اور امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب ہنس راج اہیر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔

u.3379