Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے عزت مآب صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کا مضمون شیئر کیا، جس میں انسانیت کی تشکیل کے مقدس فریضے کے طور پر تدریس کو اجاگر کیا گیاہے  


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  عزت مآب صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عزت مآب صدر جمہوریہ ہند نے لکھا ہے کہ اساتذہ علم، ہنر، اقدار اور تحریک پیدا کرکے تقدیروں کی تشکیل کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مضمون میں تدریس کو انسانیت کی تشکیل کے مقدس فریضے کے طور پر اجاگر کیا گیا ہے، جس میں آزادانہ سوچ اور تجسس کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے، جبکہ اساتذہ سے طلبہ کی اس طرح رہنمائی کرنے کی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے اچھے انسان بنیں جو ثقافتی ورثے، سائنسی نقطۂ نظر، انتودیہ کے تصور، ماحول کے تحفظ اور ’’ ملک مقدم ‘‘ کو برقرار رکھیں۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’عزت مآب صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو جی لکھتی ہیں کہ اساتذہ علم، ہنر، اقدار اور تحریک پیدا کرکے تقدیروں کی تشکیل کرتے ہیں۔

وہ تدریس کو انسانیت کی تشکیل کے مقدس فریضے کے طور پر اجاگر کرتی ہیں اور آزادانہ سوچ اور تجسس کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔

وہ اساتذہ سے اپیل کرتی ہیں کہ وہ طلبہ کی اس طرح رہنمائی کریں کہ وہ ایسے اچھے انسان بنیں جو ثقافتی ورثے، سائنسی نقطۂ نظر، انتودیہ کے تصور، ماحول کے تحفظ اور ’’ ملک مقدم ‘‘ کو برقرار رکھیں۔‘‘

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 3057