Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے علم ، حکمت اور دور اندیشی کی اہمیت اُجاگر کرنے والے سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ علم ، حکمت اور دور اندیشی جیسی خوبیاں زندگی میں کامیابی کی بنیادیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان خصوصیات کا حامل شخص انتہائی مشکل چیلنجوں پر بھی قابو پانے اور فاتحانہ طور پر ابھرنے پر قادر ہوتا ہے ۔

وزیر اعظم نے اس ضمن میں ایک سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا

शास्त्रे प्रतिष्ठा सहजश्च बोधः प्रागल्भ्यमभ्यस्तगुणा च वाणी ।

कालानुरोधः प्रतिभानवत्त्वमेते गुणाः कामदुघाः क्रियासु ॥

 

سبھاشتم میں کہا گیا ہے کہ موضوع کا مستند علم ، فطری دانشمندی ، بے خوف خود اعتمادی ، مشق کے ذریعے بہتر ہونے والی قوت خطاب ، وقت کے مطالبات کو پہچاننے کی دور اندیشی اور ہمیشہ نئی حکمت  کا حصول، یہ چھ خوبیاں انسان کی ہر کوشش میں ’کامدھینو‘ کی طرح ثابت ہوتی ہیں ، جو ہر ہدف کے حصول میں مدد گار ہوتی ہیں ۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا :

’علم، دانشمندی اور دور اندیشی جیسی خوبیاں زندگی میں کامیابی کی بنیادیں ہیں۔ ان  خوبیوں سے لیس انسان مشکل سے مشکل چیلنجوں میں بھی فتح حاصل کرتا ہے۔‘

शास्त्रे प्रतिष्ठा सहजश्च बोधः प्रागल्भ्यमभ्यस्तगुणा च वाणी ।

कालानुरोधः प्रतिभानवत्त्वमेते गुणाः कामदुघाः क्रियासु ॥

 

*****

ش ح۔  ۔ ص ج

U. No-8868