Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے فلپائن کے  درالحکومت منیلا میں خالصہ دیوان گرودوارے کا دورہ کیا

وزیر اعظم نے فلپائن کے  درالحکومت منیلا میں خالصہ دیوان گرودوارے کا دورہ کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج منیلا میں خالصہ دیوان گرودوارے کا دورہ کیا اور پانی پیارے کی موجودگی میں گرودوارے کی تعمیر نو  کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کی قیادت کی۔ اس موقع پر سینیٹر عزت مآب فرانسس جوزف ایسکوڈیرو اور منیلا شہر کے معزز میئر جناب فرانسسکو اسکّو مورینو سمیت کئی اہم شخصیات موجود تھیں۔

اس ادارے کا قیام 1901 میں عمل میں آیا تھا اور 1903 میں اسے باقاعدہ  افتتاح کیا گیا تھا۔ 1924 میں اس کا اندراج خالصہ دیوان کے نام سے کیا گیا۔ خالصہ دیوان گرودوارے کو فلپائن کے سب سے قدیم گرودوارہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ  ادارہ منیلا میں سکھ برادری اور دیگر برادریوں کے لیے اپنی مذہبی، ثقافتی اور فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے آج بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

خالصہ دیوان گرودوارہ ہندوستانی سکھ برادری اور فلپائن کے معاشرے کے درمیان ایک اہم رابطے کے طور پر مسلسل اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

****

ش ح۔ م ش ع۔ ش ب ن

U7770