پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شہریوں سے ہر گھر ترنگا تحریک میں جوش و خروش سے حصہ لینے اور وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون کرنے کے اجتماعی عزم کی تجدید کرنے کی اپیل کی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ترنگا بھارت کے فخر کی علامت ہے اور ہر شہری کے لیے اس بات کا مستقل ذریعۂ تحریک ہے کہ وہ ملک کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لانے کی کوشش کرے۔
جناب مودی نے خوشی کا اظہار کیا کہ اس سال کی ’ہر گھر ترنگا‘ مہم ’وندے ماترم‘ کے لیے وقف ہے، کیونکہ ملک قومی گیت ’وندے ماترم‘ کی 150ویں سالگرہ منا رہا ہے۔
وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:
ہمارا ترنگا ہمارا فخر ہے اور ہمیشہ ملک کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لانے کی مستقل تحریک دیتا ہے۔
آئیے #ہرگھرترنگا مہم میں پُرجوش انداز میں شرکت کریں اور ’وکست بھارت‘ کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کے اجتماعی عزم کو پھر سے مضبوط کریں۔ مجھے خوشی ہے کہ اس سال کی کوششیں ’وندے ماترم‘ کے لیے وقف ہیں اور وہ بھی ایسے وقت میں جب ہم اس کی 150ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
Our Tricolour is our pride and a constant source of inspiration to always give our best for the nation.
Let us participate enthusiastically in the #HarGharTiranga movement and renew our collective resolve to contribute towards building a Viksit Bharat. Glad that this year’s… https://t.co/XH8Z1JI6my
— Narendra Modi (@narendramodi) August 9, 2026
**************
ش ح۔ ف ش ع
09-08-2026
U: 1689