پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مجاہد آزادی جناب پنگالی وینکیا کو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعظم نے پنگالی وینکیا کو ملک کو ترنگا دینے میں ان کے بیش بہا کردار کے لیے یاد کیا اور کہا کہ ان کی کوششیں لوگوں کو لگن اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے کی ترغیب فراہم کرتی ہیں۔
جناب مودی نے کہا کہ ترنگا ہر بھارتی کے دل کو بے پناہ فخر سے سرشار کر دیتا ہے اور قوم کو تعمیر ملک کے لیے کام کرنے کی ترغیب فراہم کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛
’’پنگالی وینکیا جی کو ان کی پیدائش کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہیں ہمارے ملک کو ترنگا دینے میں ان کے بیش بہا کردار کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ خدا کرے ان کی کوششیں لوگوں کو ہمیشہ لگن اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ ہمارے ملک کی خدمت کرنے کی ترغیب دیتی رہیں۔
ترنگا ہر ہندوستانی کے دل کو بے پناہ فخر سے سرشار کر دیتا ہے اور ہمیں تعمیر ملک کے لیے کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔‘‘
Tributes to Pingali Venkayya Ji on his 150th birth anniversary. He is remembered for his invaluable role in giving our nation the Tricolour. May his efforts always inspire people to serve our country with dedication and patriotic fervour.
The Tiranga fills every Indian heart…
— Narendra Modi (@narendramodi) August 2, 2026
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1164