پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چترکوٹ میں تلسی پیٹھ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کنچ مندر میں پوجا اور درشن کیا۔ انہوں نے تلسی پیٹھ کے جگت گرو رامانندچاریہ کا آشیرواد بھی حاصل کیا اور ایک عوامی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے تین کتابوں ‘اشٹ دھیائی بھاشیہ’، ‘رامانندچاریہ چریتم’ اور ‘بھگوان شری کرشنا کی راشٹرلیلا’ کا اجراء کیا –
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے متعدد مندروں میں شری رام کی پوجا اور درشن کرنے اور سنتوں بالخصوص جگت گرو راماننداچاریہ سے آشیرواد حاصل کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے ’اشٹ دھیائے بھاشیہ‘، ’رامانندچاریہ چریتم‘ اور ’بھگوان شری کرشنا کی راشٹرلیلا‘ نامی تین کتابوں کے اجراء کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس سے ہندوستان کی علمی روایات کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا ’’میں ان کتابوں کو جگت گرو کے آشیرواد کی ایک شکل سمجھتا ہوں۔‘‘
وزیر اعظم نے کہا کہ ’’اشٹ دھیائی، ہندوستان کی لسانیات، ہندوستان کی دانشوری اور ہماری تحقیقی ثقافت کا ہزاروں سال پرانا متن ہے۔‘‘ انہوں نے اشٹادھیائی کی ذہانت کو اجاگر کیا کیونکہ یہ زبان کی گرامر اور سائنس کو پیتھی کیپسول میں سمیٹتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی زبانیں آئیں اور گئیں لیکن سنسکرت ابدی ہے۔ انہوں نے کہا “وقت نے سنسکرت کو بہتر کیا لیکن اسے کبھی آلودہ نہیں کر سکا” ۔ انہوں نے کہا کہ سنسکرت کی پختہ گرائمر اس مستقل کی بنیاد پر ہے۔ صرف 14 مہیشور سوتروں پر مبنی، یہ زبان ششتر اور شاسترکی ماں رہی ہے۔ انہوں نے کہا،’’ آپ ہندوستان میں جس بھی قومی جہت کو دیکھیں گے، آپ سنسکرت کی شراکت کا مشاہدہ کریں گے۔‘‘
غلامی کے ہزار سال پرانے دور میں ہندوستان کی ثقافت اور ورثے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب مودی نے سنسکرت زبان کو نظرانداز کئے جانے کا ذکر کیا۔ انہوں نے غلامانہ ذہنیت کی نشاندہی کی جسے بعض افراد نے آگے بڑھایا جس کے نتیجے میں سنسکرت سے دشمنی کا احساس پیدا ہوا۔ وزیر اعظم مودی نے اس ذہنیت پر افسوس کا اظہار کیا جہاں مادری زبان جاننا بیرونی ممالک کے لیے قابل تعریف ہے لیکن ہندوستان پر اس کا اطلاق نہیں ہوا۔ ’’سنسکرت نہ صرف روایات کی زبان ہے، بلکہ یہ ہماری ترقی اور شناخت کی زبان بھی ہے‘‘، جناب مودی نے یہ بات کہتے ہوئے ملک میں زبان کو مضبوط کرنے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اشٹ دھیائی بھاشیہ جیسے صحیفے جدید دور میں کامیاب کوششوں کے لیے ایک اہم کردار ادا کریں گے۔‘‘
وزیر اعظم مودی نے جگت گرو رامانندچاریہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی زبردست ذہانت اور شراکت کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ذہانت کی یہ سطح کبھی ذاتی نہیں ہوتی، یہ ذہانت قومی اثاثہ ہے۔ سوامی جی کو 2015 میں پدم وبھوشن ملا۔ سوامی جی کے قوم پرست اور سماجی پہلوؤں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے 9 اہم سفیروں میں سے ایک کے طور پر سوچھ بھارت میں ان کے فعال تعاون کو یاد کیا۔
جناب مودی نےاس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ صفائی، صحت اور صاف گنگا جیسے قومی اہداف کو اب پورا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جگت گرو رام بھدراچاریہ جی نے ملک کے ہر شہری کے ایک اور خواب کو پورا کرنے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ وہ رام مندر جس کے لیے آپ نے بہت زیادہ تعاون کیا ہے، عدالت کے اندر اور باہربھی، وہ بھی اب تیار ہونے والا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے ایودھیا میں شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیترا ٹرسٹ کی طرف سے پران پرتیشٹھا تقریب میں شرکت کے لیے موصول ہونے والے دعوت نامے کا ذکر کیا۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دے کرکہا کہ امرت کال میں قوم ترقی اور وراثت کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔ “چترکوٹ میں روحانی روشن خیالی کے ساتھ ساتھ قدرتی خوبصورتی بھی ہے”، جناب مودی نے تیرتھ استھانوں کی ترقی پر زور دینے کا ذکر کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کین بیتوا لنک پروجیکٹ، بندیل کھنڈ ایکسپریس وے اور ڈیفنس کوریڈور کا ذکر کیا اور کہا کہ اس سے خطے میں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ خطاب کے اختتام پر وزیر اعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چترکوٹ ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا اور جگت گرو رامانندچاریہ کےسامنے ہاتھ بھی جوڑے۔
اس موقع پر تلسی پیٹھ کے جگت گرو رامانندچاریہ، مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگوبھائی پٹیل، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان بھی موجود تھے۔
پس منظر
تلسی پیٹھ چترکوٹ، مدھیہ پردیش میں ایک اہم مذہبی اور سماجی خدمت کا ادارہ ہے۔ اسے جگت گرو رام بھدراچاریہ نے 1987 میں قائم کیا تھا۔ تلسی پیٹھ ہندو مذہبی کتابوں کے سرکردہ پبلشروں میں سے ایک ہے۔
चित्रकूट के तुलसी पीठ में आयोजित कार्यक्रम को संबोधित कर रहा हूं। https://t.co/qcgtoCpIbj
— Narendra Modi (@narendramodi) October 27, 2023
अष्टाध्यायी भारत के भाषा विज्ञान का, भारत की बौद्धिकता का और हमारी शोध संस्कृति का हजारों साल पुराना ग्रंथ है। pic.twitter.com/QEGGVaNNDj
— PMO India (@PMOIndia) October 27, 2023
संस्कृत आज भी अक्षुण्ण है, अटल है। pic.twitter.com/XSG9fDMaWW
— PMO India (@PMOIndia) October 27, 2023
संस्कृत केवल परम्पराओं की भाषा नहीं है, ये हमारी प्रगति और पहचान की भाषा भी है। pic.twitter.com/77np0QAA5l
— PMO India (@PMOIndia) October 27, 2023
************
ش ح۔ ج ق ۔ م ص
(U: 360 )
चित्रकूट के तुलसी पीठ में आयोजित कार्यक्रम को संबोधित कर रहा हूं। https://t.co/qcgtoCpIbj
— Narendra Modi (@narendramodi) October 27, 2023
अष्टाध्यायी भारत के भाषा विज्ञान का, भारत की बौद्धिकता का और हमारी शोध संस्कृति का हजारों साल पुराना ग्रंथ है। pic.twitter.com/QEGGVaNNDj
— PMO India (@PMOIndia) October 27, 2023
संस्कृत आज भी अक्षुण्ण है, अटल है। pic.twitter.com/XSG9fDMaWW
— PMO India (@PMOIndia) October 27, 2023
संस्कृत केवल परम्पराओं की भाषा नहीं है, ये हमारी प्रगति और पहचान की भाषा भी है। pic.twitter.com/77np0QAA5l
— PMO India (@PMOIndia) October 27, 2023
गुलामी की मानसिकता वाले लोगों में आज भी संस्कृत के प्रति नफरत का भाव है, वहीं बीते 9 वर्षों में हमने इसके प्रसार के लिए व्यापक प्रयास किए हैं। pic.twitter.com/QmupgsO7ZU
— Narendra Modi (@narendramodi) October 27, 2023
सैकड़ों धार्मिक और आध्यात्मिक ग्रंथों की रचना करने वाले जगद्गुरु स्वामी रामभद्राचार्य जी की मेधा पूरे राष्ट्र की धरोहर के समान है। मुझे खुशी है कि देश को आगे ले जाने में हम सभी को स्वामी जी का मार्गदर्शन मिल रहा है। pic.twitter.com/Cfo3z5K8QQ
— Narendra Modi (@narendramodi) October 27, 2023