Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے مشہور مصنف ونود کمار شکلا جی  کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مشہور مصنف اور گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ ونود کمار شکلا جی کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ انہیں ہندی ادب کی دنیا میں ان کے بیش قیمتی تعاون کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کی:

’’گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ مشہور مصنف ونود کمار شکلا جی کی رحلت پر ازحد غمگین ہوں۔ ہندی ادب کی دنیا میں اپنے بیش قیمتی تعاون کے لیے وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ غم کی اس گھڑی میں میرے جذبات و احساسات ان کے اہل خانہ اور مداحین کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی۔‘‘

*****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3847