Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ ضلع میں کشتی الٹنے سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ ضلع میں کشتی الٹنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

وزیر اعظم نے غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں سے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔

وزیر اعظم نے مہلوکین کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے دو-دو لاکھ روپے کی مدد کا اعلان کیا۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مدد فراہم کی جائے گی۔

وزیر اعظم کے دفتر  نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

’’مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ ضلع میں کشتی الٹنے سے ہونے والی اموات  انتہائی تکلیف دہ ہے ۔  غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ میری ہمدردی ہے ۔  زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے میں دعا گوہوں ۔

مہلوکین کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے دو-دو لاکھ روپے کی مدد فراہم کی جائے گی۔  اس کے ساتھ ہی زخمیوں کو50,000 روپے دیے جائیں گے : PM@narendramodi‘‘

 

**********

) ش ح ۔ م ش۔ش ہ ب)

U.No. 9909