Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ملک بھر میں مختلف تہواروں کے موقع پر عوام کو مبارک باد پیش کی


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ملک بھر میں مختلف تہواروں کے موقع پر عوام کو مبارک باد پیش کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ’’سبھی اہل وطن کو نو سموتسر کی دلی مبارکباد۔ میری خواہش ہے کہ نیا سال سب کی زندگی میں سُکھ، امن، خوشحالی اور صحت مندی لے کر آئے۔ ہمارا ملک ترقی کی راہ پر اور تیز رفتار سے گامزن ہو۔
سبھی کو اُگاڑی کی مبارکباد! میری پرارتھنا ہے کہ یہ مبارک موقع آپ سبھی کی آرزوؤں کی تکمیل کرے، سبھی کو خوشی اور اچھی صحت ملے۔
منی پور کے عوام کو ساجی بو نونگما پانبا چیروبا کے موقع پر مبارکباد۔بھگوان کرے یہ خاص تہوار ہمارے سماج میں مزید خوشی اور ہم آہنگی کا جذبہ پیدا کرے۔
نورِہ مبارک! غیر معمولی خوشیوں سے بھرے سال کے لیے پرارتھنا کر رہا ہوں۔ بھگوان کرے کہ آنے والے وقت میں سبھی لوگوں کی تمنائیں پوری ہوں۔ کشمیری پنڈتوں کی ثقافت حقیقت میں بہت خاص ہے۔ان لوگوں میں بہت زیادہ حوصلہ اور رواداری کا عظیم جذبہ پایا جاتا ہے‘‘۔