Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ملیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مآثر محمد کو مبارک باد دی


نئی دہلی،14/مئی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ٹن ڈاکٹر مآثر محمد سے ٹیلی فون پر بات کی اور انھیں ملیشیا کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملیشیا کے دوست عوام کی ترقی اور خوش حالی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ قریبی اور باہمی طور پر مفید ہندوستان – ملیشیا تعلقات یکساں اقدار، مفادات اور لوگوں سے لوگوں کے درمیان اچھے تعلقات کی مضبوط بنیاد پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ ہندوستان اور ملیشیا کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی خاطر وزیراعظم مآثر محمد کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

 

    

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 (م ن ۔ ج۔ م ر(

U-2564