Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے مندناؤ، فلپائن میں آئے زلزلے  کے نتیجے میں ہوئے جانی اتلاف اور تباہی پر اظہار غم کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج فلپائن کے جزیرہ مندناؤ  میں آئے زلزلے کے نتیجے میں ہوئے جانی اتلاف اور تباہی پر اظہار غم کیا۔ وزیر اعظم نے سوگوار کنبوں کے تئیں تہہ دل سے تعزیت کا اظہار کیا اور مجروحین کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

جناب مودی نے تصدیق کی کہ بھارت فلپائن کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ  کی:

’’مندناؤ، فلپائن میں آج آئے زلزلے کے نتیجے میں ہوئی جانی نقصان اور تباہی پر غمگین ہوں۔ سوگوار کنبوں کے تئیں تہہ دل سے اظہار تعزیت اور مجروحین کی جلد ازجلد صحتیابی کے لیے دعا کرتا ہوں۔ بھارت فلپائن کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

@bongbongmarcos‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:8130