Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے مہاتما گاندھی انٹرنیشل سینی ٹیشن کنونشن سے خطاب کیا

وزیر اعظم نے مہاتما گاندھی انٹرنیشل سینی ٹیشن کنونشن سے خطاب کیا

وزیر اعظم نے مہاتما گاندھی انٹرنیشل سینی ٹیشن کنونشن سے خطاب کیا

وزیر اعظم نے مہاتما گاندھی انٹرنیشل سینی ٹیشن کنونشن سے خطاب کیا


 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں مہاتما گاندھی انٹرنیشنل سینی ٹیشن کنونشن (ایم جی آئی ایس سی) سے خطاب کیا۔ واضح ہو کہ آج نئی دہلی میں ایم جی آئی ایس سی کی چار روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں دنیا بھر کے وزرائے صفائی اور واٹر، سینی ٹیشین اینڈ ہائی جین (ڈبلیو اے ایس ایچ) کے دیگر سرکردہ لیڈر اور اکابرین شرکت کر  رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل جناب انٹونیو گواٹریز کے ساتھ ایک ڈجیٹل نمائش بھی ملاحظہ کی۔ وزرائے صفائی اور دیگر سرکردہ اکابرین نے ڈائس سے مہاتما گاندھی پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا اور مہاتما گاندھی کے پسندیدہ بھجن’’ویشنو جینتے‘‘ کی سی ڈی کا بھی اجراء کیا ۔ اس موقع پر سووَچھ بھارت ایوارڈ بھی تقسیم کیے گئے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ بابائے قوم آنجہانی مہاتما گاندھی صفائی ستھرائی پر بہت زور دیتے تھے۔ انہوں نے 1945  میں شائع ہونے والے مہاتما گاندھی کے ’تعمیری پروگرام‘ کی یاد دلائی جس میں دیہی صفائی ستھرائی کو ایک اہم موضوع کی حیثیت سے شامل کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایک آلودہ فضا کو اگر صاف نہ کیا جائے تو اس سے صورتِ حال اس نوبت تک پہنچ جاتی ہے جہاں لوگوں کو درپیش دشوار گزار حالات کو قبول کرنا پڑتا ہے۔ اس کے برعکس اگر کوئی اپنی اور اپنے آس پاس کی صفائی خود کرے تو اسے توانائی حاصل ہوتی ہے اور اسے حالات سے سمجھوتہ نہیں کرنا پڑتا۔

جناب نریندر مودی نے اپنی تقریر میں آگے کہا کہ آنجہانی مہاتما گاندھی کی حوصلہ افزائی کے نتیجے میں ہی سووَچھ بھارت مشن شروع کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی عوام نے مہاتما گاندھی سے حوصلہ افزائی حاصل کرکے سووَچھ بھارت مشن کو دنیا کی سب سے بڑی عوامی تحریک بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں دیہی صفائی ستھرائی محض 38 فیصد ہوا کرتی تھی جو اب 94 فیصد ہو  گئی ہے۔ اب پانچ لاکھ سے زائد مواضعات کو کھلے میں رفع حاجت کی لعنت سے نجات حاصل ہو چکی ہے۔ وزیر اعظم نے سووَچھ بھارت مشن کے ذریعہ عوام کی طرز زندگی میں ہونے والی بہتر تبدیلیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان پائیدار ترقی کے نشانے کے حصول کی سمت میں تیزی سے سفر طے کر رہا ہے۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔
u.5118
م ۔ر ۔ ر۔02-10-2018