Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے پربھنی میں دیوار گرنے سےجانوں کے ضیاع پر  رنج وغم کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے پربھنی میں دیوار گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرےرنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس حادثے میں جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر لکھا:

مہاراشٹر کے پربھنی میں دیوار گرنے سے جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔میری تعزیت ان لوگوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے  دعا گو ہوں: وزیرِ اعظم @narendramodi“

***

(ش ح۔اس ک  )

UR-8942