پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج میجر ابھیلاشا براک کو یو این ملٹری جینڈر ایڈوکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا جانے پر مبارکباد دی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میجر براک لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایل) کے اندر انگیجمنٹ ٹیم کمانڈر اور جینڈر فوکل پوائنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
جناب مودی نے کہا کہ یہ اعزاز ان کی مثالی خدمات اور اقوام متحدہ کی امن کی کوششوں میں ہندوستان کی دیرینہ شراکت داری کا اعتراف ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی کامیابی بے شمار نوجوان ہندوستانیوں ، خاص طور پر قوم کی بیٹیوں کے لیے بھی ایک تحریک ہے ، جو ملک اور انسانیت کی خدمت کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’میجر ابھیلاشا براک کو اقوام متحدہ کے ملٹری جینڈر ایڈوکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازے جانے پر مبارکباد۔ میجر براک لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایل) کے اندر انگیجمنٹ ٹیم کمانڈر اور جینڈر فوکل پوائنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ یہ اعزاز ان کی مثالی خدمات اور اقوام متحدہ کی امن کی کوششوں میں ہندوستان کی دیرینہ شراکت داری کا اعتراف ہے۔ ان کی کامیابی بے شمار نوجوان ہندوستانیوں ، خاص طور پر ہماری بیٹیوں کے لیے بھی ایک تحریک ہے، جو ملک اور انسانیت کی خدمت کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔‘‘
Congratulations to Major Abhilasha Barak on being conferred the UN Military Gender Advocate of the Year Award. Major Barak is serving as an Engagement Team Commander and Gender Focal Point within the United Nations Interim Force in Lebanon (UNIFIL). This honour is a recognition… pic.twitter.com/00Yyv963GT
— Narendra Modi (@narendramodi) June 7, 2026
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 8078