Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ویڈیو برج کے ذریعہ ملک بھر کے مدرا یوجنا استفادہ کنندگان سے ملاقات کی


نئی دلّی ،29 مئی؍ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو برج کے ذریعہ ملک بھر کے مدرا یوجنا استفادہ کنندگان سے ملاقات کی ۔ حکومت ہند کی اسکیموں کے مختلف استفادہ کنندگان کے ساتھ وزیر اعظم کی ویڈیو برج سیریز کی یہ دوسری ویڈیو کانفرنس ملاقات ہے ۔
وزیر اعظم نے مدرا یوجنا کے استفادہ کنندگان کے ساتھ اس ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ مدرا یوجنا روزگار کی فراہمی کا ایک وسیلہ بن گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے ذریعہ اپنا روزگار پیدا کر کے سود خوروں اور بچولیوں سے نجات حاصل ہو ئی ہے ۔ اس سے نوجوانوں ، خواتین اور ان دیگر لوگوں کے لئے نئے مواقع ملے ہیں جو اپنا روزگار شروع کرنا یا بڑھانا چاہتے ہیں ۔
پردھان منتری مدرا یوجنا کے تحت حکومت نے اب تک 5.75 لاکھ کروڑ روپئے پر مشتمل 12 کروڑ قرض تقسیم کئے ہیں ۔ جس میں سے 3.25 کروڑ روپئے کے 28 فیصد قرض پہلی بار روزگار شروع کرنے والوں کو تقسیم کئے گئے ہیں ۔ کل تقسیم کئے گئے قرض کا 74 فیصد حصہ خواتین کو دیا گیا ہے جس میں سے 55 فیصد ایس سی ؍ ایس ٹی اور دیگر پسماندہ ذاتیں شامل ہیں ۔
وزیر اعظم نے پی ایم ایم وائی استفادہ کنندگان سے خطاب کے دوران کہا کہ اسکیم سے غریبوں کی زندگی میں تبدیلی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے اوربہت چھوٹے کاروباریوں کی مدد کر کے اس اسکیم نے لوگوں کو اقتصادی ، سماجی طور پر مضبوط کیا ہے اور انہیں کامیابی کا ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے خود روزگار پیدا کرنے کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ خود روزگاری اب ایک فخر کامعاملہ بن گیا ہے اور انہوں نے ان چیزوں کا حصول ممکن بنا دیا ہے جو کہ پہلے نا ممکن تصور کی جاتی تھیں ۔
ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ اگر مدرا یوجنا چند برس پہلے لاگو کر دی جاتی تو ان لاکھوں لوگوں کو اپنا خود کا روزگار شرو ع کرنے میں مدد مل جاتی اوروہ بڑی تعداد میں ہجرت کرنے سے بچ جاتے ۔
وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران استفادہ کنندگان نے بتایا کہ مدرایوجنا نے کس طرح انہیں اپنا کاروبار قائم کرنے میں مدد کی اور کس طرح وہ دوسروں کے لئے روزگار کی فراہمی میں مدد گار بن سکے ۔
پردھان منتری مدرا یوجنا ( پی ایم ایم وائی ) اسکیم وزیر اعظم کے ذریعہ غیر کارپوریٹ ، غیر کسان ، چھوٹے ؍ بہت چھوٹے کاروباریوں کو دس لاکھ روپئے تک کا قرض فراہم کرنے کے لئے 08 اپریل ، 2015 کو جاری کی گئی تھی ۔ یہ قرض پی ایم ایم وائی کے تحت مدرا قرض کہے جاتے ہیں ۔ یہ قرض کمرشیل بینک ، آر آر بی ، اسمال فائننس بینک ، کو آپریٹیو بینک ، ایم ایف آئی اور این بی ایف سی کے ذریعہ دیئے جاتے ہیں ۔
 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔

u. 2814