Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے پائیکا بغاوت پر یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکّہ جاری کیا،آئی آئی ٹی بھوبنیشورکیمپس کو قوم کے نام وقف کیا

نئی دہلی،24دسمبر 2018؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 24دسمبر 2018ء کو اُڈیشہ کا دورہ کیا۔

آئی آئی ٹی بھوبنیشور کیمپس نے وزیر اعظم پائیکا بغاوت پر ایک یادگاری  ڈاک ٹکٹ اور سکّہ جاری کیا۔ پائیکا بغاوت (پائیکا بدروہ) اُڈیشہ میں 1817ء میں برطانوی حکومت کے خلاف ہوئی تھی۔

اس موقع پر بھوبنیشور میں واقع اُتکل یونیورسٹی میں پائیکا بغاوت کے موضوع پر ایک چیئر قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

وزیر اعظم نے للت گیری میوزیم کا افتتاح کیا ۔ اُڈیشہ میں للت گیری آثارقدیمہ کی مناسبت سے اہم ایک مشہور بدھسٹ مرکز ہے، جس میں استوپ، وہار اور بھگوان بدھ کے مجسمے ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آئی آئی ٹی بھوبنیشور کے کیمپس کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے بھوبنیشور میں ای ایس آئی سی اسپتال کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے پائپ لائن اور روڈ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا ہے یا پھر جن کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، ان کی مجموعی لاگت 14ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کا نشانہ مشرقی ہندوستان کو جنوب-مشرقی ایشیا کے دروازے کے طورپر فروغ دینا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آئی آئی ٹی بھوبنیشور اُڈیشہ کی صنعتی ترقی کو پرواز دے گااور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے ٹیکنالوجی کے فروغ  کی سمت میں کام کرے گا۔

وزیر اعظم نے ریاست میں صحت بنیادی ڈھانچے، روڈ نیٹ ورک، تیل اور گیس پائپ لائن انفرااسٹرکچرکی توسیع سے متعلق منصوبوں کا ذکر کیا۔

وزیر اعظم نے اُڈیشہ کی ہمہ جہت ترقی کے تئیں مرکزی حکومت کی عہدبستگی کا اعادہ کیا۔

م ن۔ م م۔ن ع

U: 6425