پی ایم انڈیا
وزیر اعظم نے گجرات کے شہر احمدآباد میں پٹاخوں کی ایک فیکٹری میں پیش آئے حادثے میں جانی اتلاف پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ مقامی انتظامیہ متاثرین کو تمام تر ممکنہ امداد فراہم کر رہی ہے۔
جناب مودی نے ہلاک ہونے والے ہر ایک شخص کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے اور مجروحین کے لیے 50000 روپے کی مالی امداد کا بھی اعلان کیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ ساجھا کی:
گجرات کے شہر احمدآباد میں واقع پٹاخوں کی ایک فیکٹری میں پیش آئے حادثے میں جانی اتلاف کی خبرسن کر غمزدہ ہوں۔ غم کی اس گھڑی میں میرے خیالات و احساسات سوگوار کنبوں کے ساتھ ہیں۔ مجروحین کی جلد ازجلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔ مقامی انتظامیہ متاثرین کو تمام تر ممکنہ امداد فراہم کر رہی ہے۔
ہلاک ہونے والے ہر شخص کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے دو لاکھ روپے اور مجروحین کو 50000 روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی: وزیر اعظم @narendramodi
Extremely saddened to hear about the loss of lives due to a mishap at a fireworks factory in Ahmedabad, Gujarat. My thoughts are with the bereaved families in this hour of grief. Praying for the speedy recovery of the injured. The local administration is providing all possible…
— PMO India (@PMOIndia) July 18, 2026
**********
(ش ح –م ف)
U.No:121