پی ایم انڈیا

نئی دہلی؍25 اپریل2018،وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی شری ہیم وتی نندن بہو گنا پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بہو گنا کو جمہوری اقدار کے تئیں پابند عہد ایک لیڈر سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ شری بہو گنا نے مہاتما گاندھی، اچاریہ وینوبابھاوے، اچاریہ نریندر دیو، رام منوہر لوہیا اور چندر شیکھر آزادسمیت متعدد لیڈران سے ترغیب حاصل کی تھی۔
وزیر اعظم نے تعلیم کے شعبےاور ملک کے پہاڑی علاقوں کی ترقی میں بہو گنا کی خدمات کے بارے میں تفصیل کے ساتھ ذکر کیا۔مواصلات کے وزیر مملکت جناب منوج سنہا اس کے موقع پر موجود تھے۔جناب وجے بہوگنا اور ڈاکٹر ریتا بہو گنا سمیت ہیم وتی نندن بہو گنا کے کنبے کے ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
م ن۔ن ا۔ن ع
U: 2293
Released a commemorative postage stamp on Shri Hemvati Nandan Bahuguna.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 25, 2018
Bahuguna Ji is a widely admired leader, who remained committed to democratic values. He worked extensively for the development of the hilly areas of India. pic.twitter.com/EC4yT0HkXb