Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کا بہار کے ضلع لکھی سرائے میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے متاثرین کے لیے وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ سے امدادی رقم کا اعلان


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہار کے ضلع لکھی سرائے میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں مرنے والے ہر شخص کے لواحقین کے لیے وزیر اعظم کے قومی امدادی فنڈ(پی ایم این آر ایف)  سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50,000 روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔

سوشل  میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم کے دفتر نے شیئر کیا:

‘‘وزیر اعظم @narendramodi نے بہار کے ضلع لکھی سرائے میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں مرنےوالے ہر شخص کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو 50,000 روپے دیے جائیں گے۔’’

*****

 ش ح۔ ک ح۔ ج ا

U.No-2221