Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کا 4 نومبر 2017 کو کاروبار کرنا آسان پر منعقدہ تقریب سے خطاب

وزیر اعظم  کا 4 نومبر 2017 کو کاروبار کرنا آسان پر منعقدہ تقریب سے خطاب

وزیر اعظم  کا 4 نومبر 2017 کو کاروبار کرنا آسان پر منعقدہ تقریب سے خطاب


 نئی دہلی۔04 نومبر؛    عالمی بینک کی سی ای او محترمہ کرسٹینا جیو رجیوا، وزرا کی کونسل کے میرے رفقا کار، سینئر افسران، کاروباری عہدیداران، خواتین و حضرات!

آج گرو پرو کا تہوار ہے۔ گرو نانک دیو جی کو یاد کرنے سے ملک کی یکجہتی اور سچائی کی تحریک حاصل ہوتی ہے۔ دو سال بعد گرونانک دیو جی کا 550 واں پرکاش پرو منانے کا دنیا  کو موقع ملنے والا ہے۔ ایسے گرو کو پرنام کرتے ہوئے میں سبھی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مجھے یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے۔ یہاں جشن کا جو سماں ہے اسے میں محسوس کر رہا ہوں۔ عالمی بینک نے کاروبار کرنے میں آسانی سے متعلق کیے گئے کام کو تسلیم کیا ہے۔ ہم اب کاروبار میں آسانی سے متعلق درجہ بندی کے سرفہرست 100 ممالک میں شامل ہو گئے ہیں۔ تین سال کی قلیل مدت میں ہم نے 42 رینک کی بہتری حاصل کی ہے۔

میں کرسٹینا جیورجیوا کا مشکور ہوں کہ وہ اس موقعے پر یہاں موجود ہیں ۔ اس سے عالمی بینک کی اس عہد بستگی کی عکاسی ہوتی ہے جس کے تحت معیشت اور سماج کے فائدے کے لیے کی جانے والی اصلاحات سے متعلق ممالک کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ ان کی موجودگی سے آنے والے دنوں میں بہتر کارکردگی کے لیے ہماری ٹیم کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

گزشتہ تین برسوں میں میں نے بار بار گھریلو اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو کہا ہے کہ ہم ہندوستان میں کاروبار میں آسانی سے متعلق بہتری کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

اور دو ستوں ہندوستان نے اسے کر دکھایا ہے۔

اس سال ہندوستان کی رینکنگ میں جو بہتری آئی ہے وہ سب سے زیادہ ہے۔ اس سے ہندوستان کی صف اول کے اصلاح کار کے طور پر نشاندہی ہوتی ہے۔ اس کے لیے جن لوگوں نے کام کیا ہے میں ان سبھی کا مشکور ہوں۔ آپ نے ملک کا سرفخر سے اونچا کر دیا ہے۔

 

U-5533