پی ایم انڈیا
نئی دہلی؍20 اپریل2018،وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل 21 اپریل2018 کو راجدھانی کے وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں سرکاری انتظامیہ میں، اضلاع؍نفاذی اداروں اور دیگر مرکزی؍ریاستی تنظیموں کے لئے شناخت شدہ ترجیحاتی پروگراموں اور اختراع کے مؤثر نفاذ میں شاندار کارکردگی کرنےوالوں کو ایوارڈ ز سے سرفراز کریں گے۔ اس موقع پروہ سول سرونٹس سے بھی خطاب کریں گے۔
پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین اور شاندار کارروائی کرنے کے لئے پردھان منتری ایوارڈز کی شروعات کی گئی تھی، جس کا مقصد مرکزی اور ریاستی حکومت کی سطح پر اضلاع اور تنظیموں کے ذریعے شہریوں کی بہبود کے لئے کئے گئے بہترین کاموں کو تسلیم کرنے، انہیں شناخت دینے اور بہترین کارکردگی کرنے کے لیے اعزازات سے سرفراز کرتا ہے۔ شناخت شدہ پروگرام میں (i) پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا ، (ii) ڈجیٹل ادائیگی کے پروموشن، (iii) پردھان منتری آواس یوجنا شہری اور دیہی، (iv) دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا شامل ہیں۔ مزید یہ کہ 11اعزازات، 4 شناخت شدہ ترجیحاتی پروگراموں کے لئے امسال عطا کئے جائیں گے، جبکہ دیگر ایوارڈز مرکزی؍ ریاستی حکومتوں ؍اضلاع کی تنظیموں کو اختراع کے لئے عطا کئے جائیں گے، نیز ایک ایوارڈ؍امید افزا ضلع کو دیا جائے گا۔
وزیر اعظم نریندر مودی اس موقع پر دو کتابوں کا اصرار کریں گے۔ ’’نیوپاتھ ویز‘‘ شناخت شدہ ترجیحاتی پروگرام اور اختراع کے نفاذ کے سلسلے میں کامیاب کہانیوں پر مبنی ہے، جبکہ ’’اسپیریشنل ڈسٹرکٹس: اَن لاکنگ پوٹینشیلز‘‘، امید افزا اضلاع میں تبدیلی کے لئے حکمت عملیوں کے ارتقاء کے سلسلے میں ہے۔
م ن۔ش ت۔ن ع
U: 2188
PM will confer Awards for Excellence in Public Administration for effective implementation of identified Priority Programs & Innovation to districts/implementing units & other Central/State organisations at a programme in Delhi this evening. He will also address civil servants.
— PMO India (@PMOIndia) April 21, 2018
PM Awards for Excellence in Public Administration have been instituted with a view to acknowledge, recognize and reward the exemplary work for citizen’s welfare by Districts & Organisations of the Central and State Governments.
— PMO India (@PMOIndia) April 21, 2018
PM will release 2 books on this occasion. ‘New Pathways’ is a compilation of Success stories on implementation of identified Priority Programmes & Innovations while ‘Aspirational Districts: Unlocking Potentials’ is an account of strategies for transforming Aspirational Districts.
— PMO India (@PMOIndia) April 21, 2018