Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کل میزورم اور میگھالیہ کا دورہ کریں گے


 نئی دہلی؍15دسمبر2017،وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل میزورم اور میگھالیہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ متعدد ترقیاتی پرجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔

‘‘ترقی پذیر اور جوش و جذبے سے بھرا شمال مشرق آواز دے رہا ہے۔ میں کل میزورم اور میگھالیہ کا نظارہ کرنے کی توقع رکھتاہوں، جہاں مختلف ترقیاتی پرجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا۔ یہ پروجیکٹ شمال مشرق کی ترقی کے سفر کو مہمیز کریں گے۔

کل مجھے آئزوال میں ٹوریال ہائیڈروپاور پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کرنے کا اعزاز  بھی حاصل ہوگا۔ اس پروجیکٹ کی تکمیل، میزورم کے عوام کے لئے ایک عطیہ ثابت ہوگی۔

ہماری یووا شکتی کو بڑھاوا دینے کی غرض سے ڈونر نے، 100کروڑ روپے کے شمال مشرق صنعتی سرمایہ فنڈ کی  تشکیل کی ہے۔ کل میں اس فنڈ سے صنعت کاروں کو چیک تقسیم کروں گا۔شمال مشرق کے نوجوانوں میں صنعتیں لگانے کا جوش وجذبہ، اس خطے کو بااختیار بنانے کے لیے ایک نیک شگون  ہے۔

شیلانگ میں، شیلانگ-نانگس ٹوئن-رانگ زنگ-ٹورا روڈ کا افتتاح کروں گا۔ یہ پروجیکٹ، اس خطے میں رابطہ کاری کو بہتر بنائے گا اور اقتصادی نمو کو فروغ دے گا۔ میں ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کروں گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری نظر میں شمال مشرق میں کافی مضمرات پنہاں ہیں اور ہم نے اس خطے کی مجموعی ترقی کے لئے سب کچھ کرنے کا عہد کررکھا ہے۔

 

 م ن۔ش س۔ن ع

U: 6315