پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر عز مآب ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔
صدر پزشکیان نے وزیر اعظم کو مغربی ایشیا کی تازہ صورتحال اور اس حوالے سے آگے کی حکمت عملی سے متعلق معلومات فراہم کیں ۔
وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کا خیرمقدم کیا اور ہندوستان کے اس دیرینہ مؤقف کا اعادہ کیا کہ تمام مسائل کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
وزیراعظم نے خطے میں دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنانے اور بحری جہاز رانی اور اقتصادی سرگرمیوں کی آزادی کے تحفظ کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
***
ش ح۔م ح۔ ج
Uno. 9375
Spoke with the President of Iran, Dr. Masoud Pezeshkian, on the recent developments in West Asia. Welcomed the progress made in the negotiations and expressed hope that continued efforts will lead to lasting peace in the region. Reiterated the importance of freedom of navigation…
— Narendra Modi (@narendramodi) June 30, 2026