پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں منعقدہ 18ویں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر روسی فیڈریشن کے صدر عالی جناب ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی۔ رواں سال دونوں رہنماؤں کی یہ دوسری ملاقات تھی۔ اس سے قبل دونوں رہنماؤں کی ملاقات 31 اگست 2026 کو بشکیک میں 26ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔
دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی، دفاع، توانائی، خلائی شعبے، ہنرمند افرادی قوت کی نقل و حرکت اور عوامی سطح کے باہمی روابط سمیت دوطرفہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دونوں نے روس کی بین الاقوامی صنعتی نمائش ’’اِنّوپروم انڈیا‘‘ کا خیرمقدم کیا، جو پہلی مرتبہ ہندوستان میں 9 سے 11 ستمبر 2026 تک منعقد ہوئی۔ انہوں نے تجارت اور صنعتی روابط کو مزید وسعت دینے میں اس کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اِنّوپروم انڈیا نمائش کا بھی دورہ کیا اور شرکاء سے تبادلۂ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے کثیرجہتی سطح پر ہندوستان اور روس کے باہمی روابط، خصوصاً 2026 میں ہندوستان کی صدارت میں برکس کے تحت تعاون پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی اپنے نقطۂ نظر کا تبادلہ کیا، جن میں مغربی ایشیا اور بحیرۂ اسود کے خطے کے تنازعات شامل ہیں، جن کے باعث بحری تجارت اور ہندوستانی ملاحوں کی سلامتی و تحفظ پراثر پڑا ہے۔ وزیر اعظم نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ تنازعات کے حل کا راستہ مذاکرات اور سفارت کاری ہی ہے اور ہندوستان امن کی کوششوں میں تعاون کے لیے تیار ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی رابطے جاری رکھے جائیں گے۔ یہ شراکت داری مسلسل نمایاں ترقی کر رہی ہے اور جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتِ حال کے باوجود اس نے مضبوط پائیداری کا مظاہرہ کیا ہے۔
صدر پوتن نے وزیراعظم کو 24ویں ہند-روس سالانہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روس کا دورہ کرنے کی دعوت دی، جسے وزیراعظم نے قبول کر لیا۔ سربراہی اجلاس کی تاریخ کا فیصلہ دونوں ممالک کی باہمی سہولت کے مطابق سفارتی ذرائع سے کیا جائے گا۔
*****
ش ح۔ م م۔ ش ب ن
U.No. 3322
Delighted to meet President Putin in Delhi, less than two weeks after our meeting in Bishkek.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 11, 2026
During today’s meeting we talked about:
Closer trade ties, including implementation of the Programme for Economic Cooperation 2030.
Cooperation in areas like infrastructure, energy,… pic.twitter.com/nLaMDxnDEc
Presented President Putin with a Russian translation of the Thirukkural, which carries the eternal wisdom of the great Thiruvalluvar across languages and borders. pic.twitter.com/rvk3rRDnvg
— Narendra Modi (@narendramodi) September 11, 2026
ரஷ்ய அதிபர் புதினுக்கு தெய்வப்புலவர் திருவள்ளுவரின் திருக்குறள் ரஷ்ய மொழிபெயர்ப்பு பிரதியை பரிசளித்தேன். திருக்குறள் தேச எல்லைகள், மொழிகளைக் கடந்த திருவள்ளுவரின் அளப்பரிய ஞானத்தைப் பறைசாற்றுகிறது. pic.twitter.com/7bNWMcMTH7
— Narendra Modi (@narendramodi) September 11, 2026