Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کی شری گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرو کے موقع پر سب کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شری گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرو کے موقع پر سب کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ شری گرو نانک دیو جی کی زندگی اور پیغامات اپنی لازوال دانش کے ساتھ انسانیت کی رہنمائی کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا: ’’ان کی شفقت، مساوات، عاجزی اور خدمت کی تعلیمات انتہائی متاثر کن ہیں۔‘‘

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا: ’’شری گرو نانک دیو جی کی زندگی اور ان کا پیغام ہمیشہ اپنی لازوال حکمت کے ساتھ انسانیت کی رہنمائی کرتے رہتے ہیں۔ شفقت، مساوات، عاجزی اور خدمت کی ان کی تعلیمات بے حد متاثر کن ہیں۔ پرکاش پرو کی دلی مبارکباد۔ خدا کرے ان کا روحانی نور ہمیشہ ہماری دنیا کو روشن کرتا رہے۔‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-804