Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم 19 ستمبر کو ’’ماحولیات اور آب و ہوا کی حرکیات کا مستقبل‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی 19 ستمبر 2026 کو صبح تقریبا 10 بجے نئی دہلی کےوگیان بھون ، میں “دی فیوچر آف انوائرمنٹ اینڈ کلائمیٹ ڈائنامکس” یعنی ماحولا،ت اور آب و ہوا کی حرکایت کا مستقبل  پر بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔

دو روزہ کانفرنس کا اہتمام نیشنل گرین ٹریبونل کے ذریعے 19 اور 20 ستمبر 2026 کو کیا جا رہا ہے ۔  اس میں ماحولیات سے متعلق   ماہرین ، سپریم کورٹ آف انڈیا اور ہائی کورٹس کے جج  صاحبان، ضلعی عدالت کے جج صاحبان ، مختلف وزارتوں کے سکریٹری ، سینئر سرکاری اہلکار ، ریاستی عدالتی اکیڈمیوں کے نمائندے ، ریاستی قانونی خدمات کے حکام ، اسٹیٹ  ایکسپرٹ  ایپرائزل کمیٹیاں (ایس ای اے سیز) ریاستی ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لینے والے حکام (ایس ای آئی اے ایز) اسٹیٹ  ویٹ لینڈ حکام اور دیگر متعلقہ فریقوں کی شرکت دیکھنے میں آئے گی ۔  یہ کانفرنس 17 ممالک کے نامور ججوں اور عدالتی نمائندوں کو بھی یکجا کرے گی ۔

مذکورہ کانفرنس عدالتی نقطہ نظر ، سائنسی علم ، ماحولیاتی حکمرانی کے طریقوں اور دائرہ اختیار میں ادارہ جاتی تجربات کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی ۔  یہ پالیسی کی تشکیل ، اس کے نفاذ اور عمل میں فرق سمیت اہم ماحولیاتی اور آب و ہوا کے چیلنجوں پر بات چیت میں سہولت فراہم کرے گی  اور ماحولیاتی حکمرانی اور ادارہ جاتی تعاون کو مستحکم کرنے کے طریقے بھی دریافت کرے گی ۔

…………………………………

) ش ح –ش م-ق ر)

U.No. 3791