پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 19 ستمبر 2026 کو دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 20ویں روزگار میلے میں مختلف سرکاری اداروں میں نومنتخب نوجوانوں کو 51 ہزار سے زائد تقرری نامے سونپیں گے۔ وہ اس موقع پر نو منتخب امیدواروں سے بھی خطاب کریں گے۔
یہ روزگار میلہ ملک بھر میں 45 مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔ نو منتخب امیدوار حکومت ہند کی مختلف وزارتوں اور محکموں میں اپنی خدمات انجام دیں گے، جن میں محکمہ محصولامت، وزارت ریلوے، وزارت داخلہ، وزارت صحت و خاندانی بہبود، محکمہ مالیاتی خدمات اور وزارت دفاع سمیت دیگر شامل ہیں۔
*****
ش ح۔ م ع ن۔ت ع
U.No. 3792