Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر نریندر مودی نے پروفیسر اسٹیفن ہاکنگ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا


نئی دہلی،14 مارچ2018؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پروفیسر اسٹیفن ہاکنگ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پروفیسر اسٹیفن ہاکنگ ایک غیر معمولی سائنسداں اور ماہرتعلیم تھے۔ ان کی قوت ارادی،عزم اور صبر واستقلال نے دنیا بھر کے لوگوں کو ایک تحریک دی۔ ان کے انتقال سے ایک بڑا نقصان ہوا ہے۔ پروفیسر ہاکنگ کی غیر معمولی خدمات اور کام نے ہماری دنیا کو ایک بہتر مقام بنادیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ ان کی روح کو تسکین ملے ۔

***

U: 1421