Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وینزویلا میں شدید زلزلوں سے ہونے والی تباہی پر وزیر اعظم کا اظہارِ تعزیت


   وزیر اعظم  جناب نریندرمودی نے وینزویلا میں  شدید زلزلوں کے نتیجے میں جانی نقصان اور تباہی پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے عوام کی جانب سے دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور اس سانحے سے متاثرہ تمام افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ اس مشکل وقت میں بھارت ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیرِ اعظم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا:

وینزویلا میں شدید زلزلوں کے باعث ہونے والی تباہی پر مجھے گہرا دکھ ہے۔

ہندوستان کے عوام کی جانب سے میں وینزویلا کی حکومت اور عوام، خصوصاً ان خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں اور اس مشکل گھڑی میں متاثرہ تمام افراد کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

بھارت ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع ح۔م ش۔

U-9158