Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وینزویلا کے قائم مقام صدر  کی وزیراعظم سے ملاقات

وینزویلا کے قائم مقام صدر  کی وزیراعظم سے ملاقات


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج وینیزویلا کی قائم مقام صدر محترمہ ڈیلسی روڈریگز سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے اس ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان توانائی، اہم معدنیات، ٹیکنالوجی، زراعت، صحت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

جناب مودی نے کہا کہ وینیزویلا لاطینی امریکہ میں بھارت کا ایک بیش قیمت شراکت دار ہے اور اس کے ساتھ قریبی تعاون  گلوبل ساؤتھ  کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اپنے عوام کے باہمی فائدے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم نے ایکس پر لکھا:

‘‘وینیزویلا کی قائم مقام صدر محترمہ ڈیلسی روڈریگز سے ملاقات پر خوشی ہوئی۔ ہماری توانائی، اہم معدنیات، ٹیکنالوجی، زراعت، صحت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

لاطینی امریکہ میں ایک بیش قیمت شراکت دار کے طور پر وینیزویلا کے ساتھ ہمارا قریبی تعاون عالمی جنوب-گلوبل ساؤتھ  کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ ہم اپنے ممالک کے عوام کے باہمی فائدے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔delcyrodriguezv @’’

********

ش ح- ظ الف  ش ہ ب

UR- 7987