پی ایم انڈیا
نمسکار!
بنگال کی میری ماؤں اور بہنوں کو میرا سلام اور نیک خواہشات!
آج اس خصوصی موقع پر آپ سب سے جڑ کر مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ بنگال کی ماؤں اور بہنوں سے مجھے ہمیشہ بہت پیار ملا ہے۔ آپ کا اعتماد اور اپنائیت میرے لیے بہت بڑی طاقت ہے۔ آپناربھروشا آمار شوکتی!!!
آج وشوکرما کی پوجا کا مقدس موقع بھی ہے۔ میں آپ سب کو وشوکرما پوجا کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔
ساتھیو،
اسی مقدس وقت میں آج بنگال میں ایک نئی روایت مضبوط ہو رہی ہے۔ آج اناپورنا یوجنا کے ذریعے بنگال کی ماؤں اور بہنوں کو نئی طاقت حاصل ہوئی ہے۔ میں اس اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے والی ہر بہن کو مبارکباد اور اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
ساتھیو،
گھر میں ہماری ماؤں اور بہنوں کے کندھوں پر بہت سی ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ بہت سے چھوٹے بڑے فیصلوں کے درمیان ایک خاتون ہر طرح سے خاندان کا خیال رکھتی ہے اور جب انہیں ضروری اخراجات کی فکر کم ہوتی ہے تو ان کا اعتماد بھی مزید بڑھ جاتا ہے۔ اناپورنا یوجنا بنگال کی خواتین کے اعتماد کو مضبوط بنانے کی ایسی ہی ایک اہم کوشش ہے۔ بنگال کی ہماری بہنوں کے بینک کھاتوں میں ہر ماہ ایک مقررہ رقم پہنچے۔ ایسی رقم، جس کے لیے انہیں کسی سے مانگنے کی ضرورت نہ پڑے، ان کی زندگی کے لیے بہت بڑا سہارا ہے۔ ایٹا ایکٹی بوڑو شاہاجو!!!
آج تقریباً ڈیڑھ کروڑ بہنوں کے بینک کھاتوں میں اناپورنا یوجنا کی چوتھی قسط پہنچ رہی ہے۔ یعنی ہر ماہ 3 ہزار روپے۔ یہ کسی ماں کے لیے بچے کی پڑھائی کا خرچ ہو سکتا ہے۔ کسی بہن کے لیے دوا یا گھر کی ضروری چیز خریدنے کا سہارا ہو سکتا ہے۔
ہماری سوچ یہ ہے کہ بنگال کی خواتین کے پاس فیصلے کرنے کی طاقت بھی ہو اور آگے بڑھنے کا حوصلہ بھی ہو۔ اور اس میں اناپورنا یوجنا کا اہم کردار ہے۔ میں اناپورنا یوجنا سے فائدہ اٹھانے والی تمام ماؤں اور بہنوں کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔
ساتھیو،
اس سال 4 مئی کو بنگال نے تبدیلی کی ایک نئی راہ کا انتخاب کیا اور میں جانتا ہوں کہ اس تبدیلی میں بنگال کی ماؤں اور بہنوں کا سب سے اہم کردار رہا ہے۔ آپ نے اپنی زندگی میں بہت سی مشکلات دیکھی ہیں۔ بہت سی چیزوں کے لیے انتظار کیا ہے۔ اس لیے ہماری نئی حکومت کے سامنے سب سے پہلی کسوٹی یہی رہی کہ بنگال کی خواتین کی زندگی آسان ہو اور ان کی زندگی میں آسانی بڑھے۔ اسی لیے ہم جس بنیادی منتر کے ساتھ آگے بڑھے، وہ ہے- کوتھا کوم کاج بیشی!
ساتھیو،
اناپورنا یوجنا کا آغاز اسی سوچ کے ساتھ ہوا ہے۔ حکومت بننے کے چند ہی دنوں کے اندر اس اسکیم پر کام شروع ہو گیا اور آج اتنی بڑی تعداد میں خواتین کے بینک کھاتوں میں براہ راست رقم پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔ نہ کوئی کٹ منی، نہ کوئی بیچولیا۔ اب بنگال میں کٹ منی نہیں چلتی!!!
ہماری حکومت کا یہ بھی ہدف ہے کہ ایک بھی اہل خاتون اناپورنا یوجنا کے فائدے سے محروم نہ رہے۔ اس کے لیے بھی یہاں تیزی سے کام ہو رہا ہے۔
ساتھیو،
ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی زندگی کے ہر مرحلے سے جڑی ہر مشکل کا حل تلاش کرنا بی جے پی کی اولین ترجیح رہی ہے۔ حمل کے دوران بچے کو غذائیت سے بھرپور خوراک ملے، اس کے لیے ہم نے ماتری وندنا یوجنا شروع کی اور خواتین کے بینک کھاتوں میں رقم بھیجنا شروع کیا۔ بیٹی کو رحم میں ہی ختم نہ کر دیا جائے، اس کے لیے ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ جیسی عوامی تحریکیں شروع کیں۔ بیٹی بڑی ہو کر اسکول جانے لگے تو بیت الخلا نہ ہونے کی وجہ سے اسکول نہ چھوڑے، اس کے لیے کروڑوں بیت الخلا تعمیر کیے۔ بیٹی کی تعلیم جاری رہے، اس کے لیے سکنیہ سمردھی یوجنا میں بہت زیادہ شرح سود دی۔ بیٹی اگر سَینک اسکول جانا چاہے تو اس کے لیے سَینک اسکولوں کے دروازے کھول دیے۔ بیٹی بڑی ہو کر اپنا کوئی کام کر سکے، اس کے لیے بغیر ضمانت قرض دینے والی مدرا یوجنا شروع کی۔ ماں بننے کے بعد بھی وہ اپنی ملازمت جاری رکھ سکے، اس کے لیے زچگی کی چھٹی میں اضافہ کیا۔ بیٹی کو گاؤں میں آمدنی کے نئے مواقع ملیں، اس کے لیے خود امدادی گروپوں کو ملنے والی امداد میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا۔ بیٹی کو باورچی خانے میں لکڑی کے دھوئیں کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس کے لیے اجولا کا گیس کنکشن دیا۔ بیٹی کو پانی کے انتظام کے لیے پریشان نہ ہونا پڑے، اس کے لیے ہم نے ہر گھر نل سے جل پہنچانے کی اسکیم شروع کی۔ بیٹی کو اندھیرے میں نہ رہنا پڑے، اس کے لیے ہم نے سوبھاگیہ یوجنا کے تحت مفت بجلی کنکشن دیا۔ بیٹی پیسوں کی کمی کی وجہ سے اپنی بیماری نہ چھپائے، اس لیے اسے آیوشمان کارڈ کی طاقت دی۔ بیٹی کو بینکوں کی سہولیات کا فائدہ ملے، اس کے لیے جن دھن یوجنا کے تحت بڑی تعداد میں بینک کھاتے کھولے گئے۔ بیٹی کا گھر کی جائیداد پر بھی حق ہو، اس کے لیے پی ایم آواس یوجنا کے گھروں میں اسے مشترکہ شراکت داری(
بھاگیداری) دی گئی۔
ساتھیو،
بنگال کے لوگوں کی ایک بڑی تکلیف یہ بھی رہی ہے کہ گزشتہ 12 برسوں میں مرکز کی ایسی کئی اسکیموں کا فائدہ یہاں وقت پر نہیں پہنچ سکا۔ اس کا سب سے زیادہ نقصان غریب خاندانوں کو ہوا۔ اب بی جے پی حکومت میں ان رکی ہوئی اسکیموں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا گیا ہے۔ مثال کے طور پر پی ایم آواس یوجنا کو ہی لیجیے۔ بنگال میں بی جے پی حکومت بننے کے بعد 50 لاکھ سے زیادہ ایسے نئے غریب خاندانوں کی پہچان کی گئی ہے، جنہیں پی ایم آواس یوجنا کے تحت پکے گھر دیے جائیں گے۔ پی ایم وشوکرما یوجنا بھی یہاں نافذ کی گئی ہے۔ ہر زیر التوا اسکیم، ہر رکا ہوا منصوبہ اب بنگال میں نئی رفتار پکڑ رہا ہے۔ اور اس میں بنگال کی خواتین اور یہاں کے لوگوں کی حمایت بی جے پی کے ساتھ ہے۔ اسی لیے میں پورے اعتماد کے ساتھ کہتا ہوں، ہم سب مل کر نیا بنگال بنائیں گے!
ساتھیو،
ملک نے وکست بھارت کا عزم کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ بنگال کی مائیں اور بہنیں ترقی کے سفر کو اسی طرح نئی رفتار دیں گی۔ وکست بنگال کی طاقت سے وکست بھارت کا عزم مزید مضبوط ہوگا۔
ساتھیو،
آپ سب کی محبت اور آپ کا آشیرواد ہمیں مسلسل خدمت کی ترغیب دیتا ہے۔ ایک بار پھر، آپ سب کو اناپورنا دیوس کی بہت بہت مبارکباد۔ وشوکرما پوجا کی بہت بہت نیک خواہشات! شکریہ!
********
) ش ح ۔ ش آ۔ ن ع)
U.No.3714
Annapurna Yojana is a big boost for Nari Shakti in West Bengal. https://t.co/EAuiEpAH6D
— Narendra Modi (@narendramodi) September 17, 2026