Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

ٹیکسٹائل کے شبعے کو تقویت فراہم کرنے کی غرض سے ریاستی اور مرکزی ٹیکسوں سے استثنائی کی اسکیم کو کابینہ کی منظوری


 

نئی دہلی، 7  مارچ / وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں ٹیکسٹائل کے شبعے  کو  تقویت فراہم کرنے کی غرض سے ریاستی اور مرکزی ٹیکسوں سے  استثنائی  کی اسکیم  کو کابینہ نے  منظوری دے دی ہے۔ ا س سے حکومت پوشاک کی درآمدات   اور میڈ اپ  کو صفر  شرح  پر لانے  کے لئے  متعدد  اقدامات کرنے کے قابل بنے گی۔

فوائد:

 مجوزہ اقدامات سے    ٹیکسٹائل کے شعبے کے  مسابقتی  بننے کی امید ہے۔    پوشاک اور میڈ اپ   شعبے کے لئے   تمام ریاستی اور مرکزی ٹیکس  /محصولات کی استثنی سے  صفر شرح سے  برآمدات ہوں گی اور اس طرح   برآمدات کی  منڈیوں میں  ہندستان   کی مسابقتی  صلاحیتوں کو فروغ حاصل ہوگا اور  ٹیکسٹائل  نیز پوشاک  شعبے کی ہمہ جہت   اور مساوی نمو  یقینی ہوگی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن ۔ش س  ۔ ج۔

U- 1441