پی ایم انڈیا

نئیدہلی۔23؍مئی۔عوامی جمہوریہ چین کے صدر جناب ژی جن پنگ نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں قومی جمہوریت اتحاد کے ذریعے انتخابی فتحیابی حاصل کرنے کیلئے دن کے اوائل حصے میں جناب نریندر مودی کو ایک مراسلہ ارسال کیا۔ اس مراسلے میں صدر ژی نے کہا ہے کہ وہ بھارت چین تعلقات کی بالیدگی کو ازحد اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے مابین قریب ترین ترقیاتی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے وزیراعظم مودی کے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ صدر ژی نے بھارت چین تعلقات میں حالیہ برسوں میں رونما ہوئی مضبوط پیش رفت کے تئیں بھی اطمینان کااظہار کیا جو طرفین کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔۔ع ن
U-2192