Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے ، برکس بین بینک تعاون میکنزم کے تحت ایکزم بینک کے ذریعے ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے پس منظر میں ، ڈسٹری بیوٹیڈ لیجراینڈ بلاک چین ٹیکنالوجی پر مشترکہ ریسرچ پر مفاہمت نامے پر دستخط کو منظوری دی


نئی دہلی،12 ستمبر؍  وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے برکس بین بینک تعاون میکنزم  کے تحت (ایکزم بینک)کے ذریعے ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف انڈیا کے ساتھ شراکت دار رکن بینکوں ،ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے پس منظر میں تقسیم شدہ بہی کھاتوں اور بلاک چین ٹیکنالوجی (ڈسٹری بیوٹیڈ لیجراینڈ بلاک چین ٹیکنالوجی )پر مشترکہ ریسرچ پر مفاہمت نامے پر دستخط کو منظوری دے دی ہے ۔ اس فماہمت نامے کی منظوری کا اطلاق گزشتہ منظوری سے وہگا۔ مذکورہ مفاہمت نامے میں رکن بینکوں میں بینکونیسی اونل ڈی ڈیسینو ویومینٹو ایکونو مکو ای سو شل (بی این ڈی ای ایس آف برازیل)، چائنا ڈیولپمنٹ بینک (سی ڈی بی )، اسٹیٹ کارپوریشن بینک فار ڈیولپمنٹ اینڈ فورین ایکونوملک افیئرس (ونیشی کونوم بینک آف رشیاء)اور ڈیولپمنٹ بینک آف ساؤتھ افریقہ (ڈی بی ایس اے )شامل ہیں۔

بڑ اثر

ڈسٹری بیوٹیڈ لیجر ؍ بلاک چین ٹیکنالوجی میں برکس ممالک کو معاشی شعبے میں درپیش مختلف چیلنجوں کو سلجھانے میں بہت صلاحیت ہے ۔ اس ایم او یو کا مقصد متعلقہ تجارتی آپریشنز کے اندر شناخت شدہ میدانوں میں مشترکہ تحقیقی کوششوں کے ذریعہ ڈسٹری بیوٹیڈ لیجر ؍ بلاک چین ٹیکنالوجی کی سمجھ کو بڑھانا ہے۔

پس منظر

ڈیجیٹل معیشت پر چین میں چین میں زیامن اعلانیہ میں برکس لیڈرون کے ڈیجیٹل معیشت کی اہمیت کو اجاگر کیا تھا اور برکس ممالک کس طرح ڈیجیٹل معیشت کے کثیر جہتی فوائد سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ، پر روشنی ڈالی تھی ۔ اس کے علاوہ یہ بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا کہ اس پس منظر میں عالمی معیشت کا اثر کس طرح اس پر پڑ سکتا ہے ۔ اس کے مطابق کولیبوراٹیو ریسرچ پر ڈسٹری بیوڈلیجر اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے پس منظر میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لئے اقدام تمام رکن بینکوں کے ساتھ مشترک کئے تھے ۔

*************

 ( م ن ۔  ش ت     ۔ م ف  (

 U. No.4716