Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے ، نجف گڑھ ، نئی دہلی میں 100 بستروں والے اسپتال کی تعمیر اور اس میں کام کاج شروع ہونے کو اپنی منظوری دی


نئی دہلی،  02  مئی /  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی  میں مرکزی کابینہ  نے   نئی دہلی کے نجف گڑھ میں 100 بستروں والے اسپتال کی تعمیر  اور اس میں کام کاج  شروع ہونے کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔ یہ اسپتال دیہی صحت تربیتی مرکز ( آر ایچ ٹی سی ) ، نجف گڑھ ، نئی دہلی میں قائم / تعمیر کیا جائے گا ، جس پر تقریباً 95 کروڑ روپئے  کی لاگت آئے گی ۔

          اس پروجیکٹ  کے تحت ، نجف گڑھ  میں 73 گاؤں  میں پھیلی ہوئی 13.65 لاکھ مقامی لوگوں کی آبادی  کی طبی ضروریات کو پورا کرنے اور صحت خدمات مہیا کرانے کے لئے 100 بستروں والا اسپتال 2 برسوں میں تعمیر کیا جائے گا ۔

          اسپتال  کی خدمات میں میڈیسن  میں 4 بڑی کلینیکل  خدمات  ، زچہ بچہ اور گائنو کلوجی  ، بچوں کے علاج  ( پیڈیا ٹریشن ) اور سرجری  فراہم کی جائیں گی ۔ اس کے علاوہ ، اسپتال میں ایک  بلڈ بینک ، جانچ / تشخیص  خدمات ( ڈائگنوسٹک سروسیز )  اور جنرل یا عام علاج کے لئے  آؤٹ پیشنیٹ  ڈپارٹمنٹ  ( او پی  ڈی )  خدمات ، سرجری ، ڈینٹل ، ای این ٹی  ،  آنکھوں  کا علاج ، آڈیو میٹری  اور بچوں کے علاج  کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔  اسپتال میں 30  ڈاکٹروں ، 40 نرسوں اور 50 متعلقہ  اور صحت  دیکھ بھال  سے متعلق  عملہ بھی  تعینات کیا جائے گا ۔

          اس اسپتال  کے قیام سے طویل  عرصے سے  زیر التواء  مقامی آبادی  خصوصی طور پر کمزور طبقے  ، جن میں خواتین اور بچے  بھی شامل ہیں ، کو صحت خدمات تک رسائی  حاصل ہو سکیں گی ۔ اسپتال  اس علاقے میں  بچہ اور ماں سے متعلق خدمات   ، ٹراما کیئر اور بنیادی ابتدائی  جانچ  ، تھیرپی ، تحفظ  اور علاج فراہم کرائے گا ۔

          امکان ہے کہ   یہ اسپتال  تمام محکموں  اور ضروری  انسانی وسائل   کے ساتھ ، مئی 2020 ء تک مکمل طور پر اپنا کام شروع کر دے گا ۔

 

 ( م ن     ۔  ش ت   ۔   ع ا  )      

U. No.  2399