پی ایم انڈیا
نئی دہلی،یکم ؍نومبر/ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آئی ایس اے کے تمام رکن ممالک کے لئے جو اقوام متحدہ کے بھی رکن ہیں ، بین الاقوامی شمسی اتحاد (آئی ایس اے)کے پہلے اجلاس میں آئی ایس اے کے فریم ورک معاہدے میں ترمیم کے سلسلے میں قرارداد پیش کرنے کو وصولی طور پر منظوری دے دی ہے۔
فوائد:
آئی ایس اے کی سب کے لئے رکنیت کھلنے سے شمسی توانائی عالمی ایجنڈے میں شامل ہو جائے گی جس سے شمسی توانائی کی پیدوار اور اس کے استعمال کو عالم گیر سطح پر حمایت حاصل ہوگی۔ اس سے آئی ایس اے سب کی شمولیت کے لئے کھل جائے گا جس سے تمام رکن ممالک جو کہ اقوام متحدہ کے بھی رکن ہیں، وہ اس کے رکن بن جائیں گے ۔ مذکورہ ادارے کی رکنیت میں وسعت سے عمومی طور پرپوری دنیا کو آئی ایس اے کی پہل سے فائدہ ہوگا۔
**************
( م ن ۔ ش س۔م ف (
U. No. 5599