پی ایم انڈیا
نئیدہلی،8؍نومبر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت مرکزی کابینہ نے آندھرا پردیش میں سنٹرل ٹرائبل یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ ’’سنٹرل ٹرائبل یونیورسٹی آف آندھرا پردیش ‘‘ کا قیام آندھرا پردیش ری آرگنائزیشن ایکٹ، 2014 (نمبر 6 آف 2014) کے 13ویں شیڈیول کے تحت وِزیانگرم کے ریلی گاؤں میں عمل آئے گا ۔ کابینہ نے سنٹرل ٹرائبل یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں پہلے مرحلے میں ہونے والے اخراجات کے لئے 420کروڑ روپے کے فنڈ کی فراہمی کو بھی منظوری دے دی ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ن ا ۔ک ا
U-5696