پی ایم انڈیا
نئی دہلی،06فروری 2019/ وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نےافریقہ میں ترقیاتی تعاون سے متعلق ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی ہے۔ اس مفاہمت نامے کے تحت افریقہ میں ترقیاتی شراکت داری پروجیکٹوں اور پروگراموں کے نفاذ کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے ایک فریم ورک کا قیام ہے۔
فائدے:
اس تجویز سے ہندوستان اور افریقہ کے ملکوں کے درمیان سیاسی اور معاشی رشتوں کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی اور ہمارے وسیع اسٹریٹجک مفادات پورے ہوں گے ۔
*********** ***
( م ن ۔ ح ا ۔ م ف (
U. No. 763