پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 6 جون 2018، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ کو اپریل 2018 میں بامعنی منصوبہ بندی، پانی کے انتظام اور نقل و حمل کے انتظام کے شعبے میں تکنیکی امداد باہمی سے متعلق بھارت اور نیدر لینڈ کے درمیان ہوئے مفاہمت نامے (ایم او یو) سے مطلع کردیا گیا ہے۔
تفصیلات
اس مفاہمت نامے کا مقصد پانی کی سپلائی اور نکاسی کا نظام، گندے پانی کے دوبارہ استعمال اور ری سائیکل، ایکوفائر کے آرٹی فیشیل ری چارج کے ذریعہ تازہ پانی کے تحفظ کے لئے برابری، کم خرچ پر مکانات، اسمارٹ سٹی ڈیولپمنٹ، جغرافیائی اطلاعاتی نظام (جی آئی ایس) کی بنیاد پر بامعنی منصوبہ بندی، پانی کے انتظام اور نقل و حمل کے انتظام کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور مضبوط کرنا ہے۔
نفاذ کی حکمت عملی
اس مفاہمت نامے کے تحت ایک مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کی تشکیل کی جائے گی تاکہ وہ مفاہمت نامے کے فریم ورک کے تحت امداد باہمی سے متعلق پروگراموں کے لئے حکمت عملی بناسکے اور ان کا نفاذ کرسکے۔ یہ مشترکہ ورکنگ گروپ سال میں ایک بار ملاقات کرے گا۔ کبھی نیدر لینڈ میں اور کبھی بھارت میں۔
بڑا اثر
یہ مفاہمت نامہ بامعنی منصوبہ بندی ، پانی کے انتظام اور نقل و حمل کے انتظام کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان، دو طرفہ تعاون کو فروغ دے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ن ا۔ن ا۔
U- 2981